ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد پولیس کی کارروائی، شاپ رابری میں ملوث میاں بیوی گرفتار

غازی آباد پولیس کی کارروائی، شاپ رابری میں ملوث میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری کی وارداتوں میں مطلوب شاطر میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نصیر اور اس کی اہلیہ عاصمہ شامل ہیں، جنہوں نے دو روز قبل غازی آباد میں لاکھوں روپے کی شاپ رابری کی واردات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق  پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی، قیمتی کپڑے، دیگر سامان اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

 ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان شناخت اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک چھوٹی بچی کو بھی استعمال کرتے تھے۔

دوسری جانب انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور نقب زنی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈیڑھ سال قبل دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری عبدالرحمان کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔