ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا

UAE Eid, Shawal begining, Eid Alfitar in Middle East
کیپشن: سوشل میڈیا پر یو اے ای کے ایک یوزر کی بنائی ہوئی اس ویڈیو کلپ میں شوال کے نئے چاند کے سامنے سے ایک پرندہ اڑتا دیکھا جا سکتا ہے۔ یو اے ای کے بیشتر حصوں مین آج ہفتے کی شام دیکھا جانے والا شوال کا چاند نمایاں دکھائی دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ قطر، بحرین، کویت اور یمن نے بھی چاند نظر آنے اور کل  باتوار کے روز عید الفطر کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی، عجمان اور شارجہ میں عید کے 3 روز کیلئے  پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔

دبئی میں عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے 6 بجے تمام مساجد میں یکساں وقت پر  ادا کی جائے گی۔