ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل بھی مہلک زلزلے کے بعد تھائی لینڈ میں ریسکیوٹیم بھیجے گا

Thailand earthquake, Mianmar earthquake, city42
کیپشن: جمعہ کو آنے والے زلزلہ کا مرکز میانمار مین تھا، اس سے زیادہ نقصان بھی میانمار مین ہوا لیکن تھائی لینڈ مین بھی اس زلزلہ سے بہت سی عمارتیں گر گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل بھی مہلک زلزلے کے بعد تھائی لینڈ میں تلاش اور بچاؤ کا وفد بھیجے گا.

چین، پاکستان اور دنیا کے کئی دوسرے ممالک بھی کل جمعہ کے تباہ کن زلزلے کے بعد  سرچ اور ریسکیو میں مدد دینے کے لئے اپنی ریسکیو ٹیمیں میانمار بھیج رہے ہیں، اسرائیل نے اپنی ریسکیو ٹیم تھائی لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ 

یروشلم میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے ساتھ مل کر اس اقدام کا حکم دیا۔

آئی ڈی ایف کے ریزرو نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو یونٹ کے کمانڈر کرنل (ریزرو) یوسی پنٹو کی قیادت میں جانے والی اس ریسکیو ٹیم میں مزید 21 ارکان شامل ہوں گے۔ وہ آج رات 10:30 بجے روانہ ہونے والے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد تباہی کے مقامات پر تلاش اور بچاؤ اور انجینئرنگ کی کوششوں کے لیے "انٹیلی جنس تصویر بنانے" میں مدد کرے گا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کام کرے گا۔