ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

”روزہ“کس طرح کینسر سے بچاﺅ میں اہم کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن حقائق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )”روزہ “کس طرح کینسر سے بچاﺅ میں مددگار ہوتا ہے، حیران کن حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک پررمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی نشریات جاری ہیں، جس میں ماہرین صحت اور علما کرام اور دیگر روزے کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔

 سٹی نیوز نیٹ ورک کی آج کی خصوصی نشریات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (پنک ربن)محمد عمر آفتاب نے شرکت کی اور روزے کی افادیت کے حوالے سے بتایا۔

محمد عمر آفتاب نے کہاکہ جدید ترین سٹڈیزکے مطابق لائف سٹائل میں تبدیلی سے کینسر اور بریسٹ کینسر کا رسک 40 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے اور لائف سٹائل میں تبدیلی کا بنیادی عنصر ہماری کھانے کی عادات ہیں۔

سی ای او (پنک ربن)نے کہاکہ دنیا میں بہت سی ایسی ریسرچ ہو رہی ہیں،جاپان نے کینسر کا مکمل علاج روزے سے کیا ہے ، محمد عمر آفتاب نے کہاکہ آج سے 14 سو سال پہلے ہمیں حضور پاک کے ذریعے روزے کا جو پیغام دیاگیا،اس کو دنیا میں میڈیکل سائنس یہ ثابت کررہی ہے کہ کس طرح کینسر کے سیل کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک پروفیسر صاحب کو ملا ان کو کسی اور چیز کا تھرڈ سٹیج کا کینسر تھا،انہوں نے اپنا علاج روزے کی تھراپی سے کیا،سی ای او (پنک ربن)نے کہاکہ کینسر میں جو سب سے زیادہ چیز ہے اس کو لائف سٹائل تبدیل کرکے 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔