(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب اورکے پی میں انتخابات ملتوی کرنےکے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔
وزیراعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نےکہا کہ سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں، اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائےگی۔