دلہن کا دلہے کو سرپرائز؛ حیرت سے منہ تکتا رہا؛ ویڈیو دیکھیں

Bride Surprises Him With Dance Performance
کیپشن: Bride Groom Video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان سمیت دنیا کے دیگر کئی ممالک میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے متعدد لوگوں کو اپنی شادی ملتوی کرنی پڑی۔ پابندیوں کے ختم ہونے پر شادیوں کا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے، سوشل میڈیا پر بہت سی شادیوں کی ویڈیوز موجود ہیں جن میں کوئی مضحکہ خیزواقعہ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق شادیوں کےموقع پر ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھ اور سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارت میں ہونے والی اکثر شادیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ ہورہی ہیں جن میں کبھی دلہن نہ خوش تو کبھی دلہاکسی بات پر ضد کئے بیٹھا ہے۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی اس بھارتی شادی کی ویڈیو نے دلہے اور مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کا جوڑا پہنے دلہا دلہن کے انتظار میں سٹیج پر موجود ہے، دلہن کی جیسے ہی انٹری ہوتی وہ احتراماً کھڑا ہوجاتا ہے جبکہ دلہن شادی کی رسم کرنے کی بجائےڈانس کرنے لگ جاتی ہے۔بالی ووڈ کے گانے پر سرپرائز ڈانس کرتے دلہے کی طرف اشارے بھی کررہی ہے۔

دلہن نے بالی ووڈ فلم' سوریا ونشی' کے گانے پر رقص کیا جبکہ دلہا نے کچھ کہے بغیر مسکراتا رہا۔رقص کے بعد دلہن نے شادی میں شریک مہمانوں کا ہاتھ جوڑ کرشکریہ بھی ادا کیا۔شادی کے موقع پر دلہے نے شیروانی اور دلہن نے لہنگا زیب تن کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer