(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، ایم این اے عاصم نذیر نے حکمران جماعت سے راہیں جدا کر لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت سے دو روز قبل علیحدگی اختیار کرنے والے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ۔
اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ،چوہدری عاصم نذیر ایم این اے فیصل آباد نے حکومت کو خیرآباد کہہ دیا ،
— Nawabzada Shahzain Bugti (@ShahZainBugti_) March 29, 2022
شاہ زین بگٹی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ عاصم نذیر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونگے۔عاصم نذیر 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔