ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد اور سجل کی طلاق؟ والدہ کی اہم چیٹ منظر عام پر آگئی

احد اور سجل کی طلاق؟ والدہ کی اہم چیٹ منظر عام پر آگئی
کیپشن: Ahad and Sajal
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق سے متعلق نئے سنسنی خیز دعوؤں کے بعد اب احد کی والدہ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظرِ عام پر آگیا ہے۔

حال ہی میں احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا میر کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود ہے۔چیٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ آپ ان دونوں کے لیے دعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ۔

خیال رہے کہ کچھ روز  قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن  اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر