ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں نے استعفیٰ نہیں دیا,اہم وزیرنےتردید کردی

میں نے استعفیٰ نہیں دیا,اہم وزیرنےتردید کردی
کیپشن: Murad Ras React On Resign
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق مراد راس نے ٹوئٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں، مجھ سے پچھلے 3 سالوں میں غیر قانونی درخواستیں کیں وہ مجھ سے اپنا کام نہیں کروا سکے۔

 صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سرپرائز آنا شروع ہوگئے ، اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔