نواب ٹاؤن کے علاقے سے لاش برآمد

 نواب ٹاؤن کے علاقے سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد بھٹی) نواب ٹاؤن کے علاقے سے اشفاق نامی شہری کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

  پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک شخص مردہ حالت میں پڑا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت اشفاق نام سے ہوئی ہے جس کی عمر پینتیس سال ہے، شکل سے متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا مزید حقائق رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer