سرکاری ڈاکٹرز پر بڑی پابندی عائد

سرکاری ڈاکٹرز پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات میں ناکامی کا ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پردہ چاک کرنے پر محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ کا انوکھااقدام ، تمام سرکاری ڈاکٹرز پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔
صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ بیرسٹرنبیل احمداعوان نے پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجزکے پرنسپلز، سپیشلائزڈہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈز، ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات اورایڈمنسٹریٹرشیخ زیدہسپتال لاہور کو جاری مراسلے میں تمام سرکاری ڈاکٹرز کو میڈیا پر بیان دینے سے روک دیاہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ینگ ڈاکٹرز کے کورونا کی روک تھام کے اقدامات میں بدترین ناکامی کا پردہ چاک کرنے پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناوائرس سے متعلق میڈیامیں کسی قسم کی بھی خبریابیان جاری کرنے کیلئے کوروناایکسپرٹس ا یڈوائزری گروپ کے ماہرین کی فہرست جاری کی جائیگی۔ اگر کوئی ڈاکٹر اس حوالے سے میڈیا پر بیان دینا چاہے تو وہ پیشگی اجازت حاصل کرے گا۔ پابندی پنجاب گورنمنٹ سروس کنڈکٹ رولز 1996 کے رول نمبر اکیس اوربائیس کے تحت لگائی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer