ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے کم قیمت پر ملیں گے

رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے کم قیمت پر ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت اورپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کےدرمیان رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت دس روپےفی کلواورانڈےپانچ روپےفی درجن کم قیمت پرفروخت کرنےپراتفاق کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اورصوبائی وزیرلائیوسٹاک حسنین بہادردریشک سےپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کےوفدنےملاقات کی،ملاقات میں رمضان المبارک میں مرغی کےگوشت اورانڈوں کی فراہمی کے حوالےسےمعاملات کاجائزہ لیاگیا،ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پرگوشت اورانڈےفراہم کرےگی۔

پولٹری ایسوسی ایشن کےوفدسےگفتگوکرتےہوئےوزیرصنعت اسلم اقبال کاکہناتھاکہ پولٹری ایسوسی ایشن کےاقدام کےبعدحکومتی سبسڈی کی ضرورت نہیں رہےگی اورگزشتہ رمضان المبارک کےمقابلےمیں زیادہ رمضان بازارلگائےجائیں گے۔

وزیرلائیوسٹاک پنجاب حسنین بہادردریشک کا کہناتھاکہ پولٹری برآمدات میں اضافےکےساتھ مقامی لوگوں کی ضروریات کابھی خیال رکھاجائےگااورپولٹری انڈسٹری کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer