ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی اسما کی میڈیکل رپورٹ آگئی

ڈیفنس میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی اسما کی میڈیکل رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈیفنس میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں اسما پر تشدد ثابت ہوگیا۔

دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اسما کی میڈیکل رپورٹ  سٹی 42 نے حاصل کرلی، رپورٹ میں 6 مختلف انجریز کی نشاندہی کی گئی ہے،  خاتون کی انگلیوں، بائیں کان کے سامنے،گال پر خروچ اور سوجن کےنشانات پائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بائیں آنکھ میں سرخی مائل نشان ہےلیکن بینائی کاکوئی مسئلہ نہیں، سراورگردن کےدرمیانی حصےپربھی زخموں کے نشانات ہیں، مزید حقائق کے لئے بائیں ہاتھ اور سر کے ایکسرے کروانے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے 27 مارچ کو افسوسناک خبر سامنے آئی تھی کہ ڈیفنس میں ایک شخص نے دوستوں کے سامنے ڈانس  نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سربھی مونڈ دیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم فیصل  کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، جن کا پولیس نے کل عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

 بیوی کا سرمونڈنے والے ظالم شوہر نے دوران تفتیش انکشاف کیا  کہ صرف میں ہی نہیں اسما بھی آئس نشے کی عادی ہے، نشے کی زیادتی کے سبب ہوش کھو بیٹھا تھا، وقوعہ کی رات کیا کیا ؟ کچھ یاد نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer