سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، دھمکیوں، وراثتی جائیداد، جھگڑے، فراڈ، چیک تنازعات ودیگر کیسز کی شکایات موصول ہوئیں ، ڈی آئی جی آپریشنز نے ویڈیو لنک کے ذریعے افسران کو فوری ہدایات دیں۔
دوست کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں انویسٹ کرنے،منافع نہ ملنے کی شکایت موصول ہوئی، ایس ایچ او شیراکوٹ کودونوں پارٹیوں کے درمیان مصالحت کا حکم دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ایس ڈی پی او شاد باغ کو انکوائری کا حکم دیا گیا ۔
شہری کے پلاٹ کی فروخت وقبضہ دینے کے باوجود بقیہ رقم نہ ملنے کی درخواست دی گئی، ایس ایچ او سندر کودونوں پارٹیوں کے درمیان معاملہ حل کروانے کی ہدایت کی گئی۔
خاتون سائلہ کا محلہ دار کیخلاف رقم خردبرد کرنے کاالزام عائد کیا گیا، ایس ایچ او شالیمار کو پارٹیوں کو خود سننے، معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محلہ دارکیخلاف بدمعاشی کی شکایت،ایس ایچ او گجرپورہ کوقانون کارروائی کا حکم دیا گیا ۔
فیصل کامران نے شکایات کے حل کیلئے قانونی کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا، کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے ۔