ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ استعمال کرنے پر مسافر آف لوڈ

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ استعمال کرنے پر مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن  سٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران عمرہ کی غرض سے بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو مشکوک قرار دیتے ہوئے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔

 دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر ہسپانوی امیگریشن کا جعلی اسٹیمپ پایا گیا،مزید تصدیق پر معلوم ہوا کہ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مسافر کے یورپ کے کسی بھی سفر کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

 ایف آئی اے حکام نے مسافر کو فوری طور پر آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔