وقاص احمد: قومی کرکٹرز سے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں نامزد ملزم عبدالرحمن کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اور اس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
دستاویزات کے مطابق نعیم احمد نامی شہری نے ایک کروڑ روپے کے چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے کیولری گراؤنڈ کے رہائشی سے کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے ایک کروڑ روپے وصول کیے تھے۔
ملزم عبدالرحمن پر سابق کپتان انضمام الحق، محمد رضوان، بابر اعظم اور دیگر قومی کرکٹرز سے بھی امریکہ میں سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لینے کا الزام ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔