سٹی42: بانی پی ٹی آئی سے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے لئے 6 وکلا کی فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کر دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نعیم پنجوتھہ، راجہ یاسر، میاں حسن شکیل اور میاں عرفان بشیر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کو فیملی ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لئے جیل پہنچیں گی۔