سٹی 42 : فیڈرل بورڈ نے میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے شیڈول جاری کر دیا.
میٹرک ٹیک کے امتحانات کا 15 ستمبر 2026 سے آغاز ہوگا۔ نارمل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دوگنا فیس کے ساتھ فارم 7 سے 14 جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ 15 سے 23 جولائی تک جمع ہوں گے۔
میٹرک ٹیک پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے ریگولر طلبہ کے لیے امتحانی فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یتیم، معذور، قیدی اور شہدا کے بچوں سے کوئی امتحانی فیس نہیں لی جائے گی۔