ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سخت موسمی حالات کے باوجود وارڈنز کا عزم اور جذبہ قابلِ تحسین ہے،سی ٹی او

 سخت موسمی حالات کے باوجود وارڈنز کا عزم اور جذبہ قابلِ تحسین ہے،سی ٹی او
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے باوجود لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈنز شہر میں ڈیوٹی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سخت دھوپ اور موسمی حالات کے باوجود وارڈنز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، جو ان کے عزم اور فرض شناسی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے خاص طور پر کمزور اور گھسے ہوئے ٹائروں والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ حدِ رفتار کی سختی سے پابندی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تعاون ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔