ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں استحکام، اوپن مارکیٹ میں اوورچارجنگ جاری

برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں استحکام، اوپن مارکیٹ میں اوورچارجنگ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:شہر میں برائلر گوشت اور انڈوں کی سرکاری قیمتیں برقرار ہیں، تاہم اوپن مارکیٹ میں اوورچارجنگ کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417 روپے فی کلو برقرار ہے، جبکہ برائلر زندہ تھوک ریٹ 274 روپے اور پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود مارکیٹ میں بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت کو 550 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 1 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا سرکاری ریٹ 224 روپے فی درجن مقرر ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 600 روپے رکھا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔