ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے

کراچی؛ کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں کرنٹ لگنے سےپاکستان  پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔

 سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کے مطابق عبداللّٰہ ناگوری اتوار کی دوپہر اپنی اوطاق میں بجلی کا کوئی کام کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے،انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال بھی لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

 ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ عبداللّٰہ ناگوری پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی تھے،واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے جاوید ناگوری سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجاوید ناگوری سے ان کے بھائی عبداللہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی  دعا کی ہے

  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے جاوید ناگوری سے ان کے بھائی عبداللہ ناگوری کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلخانہ ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ 
 وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی  نے بھی جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،سعید غنی نے ان کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے،اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جاوید ناگوری سمیت تمام اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔