ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی انگڑائی ، بارشیں ہی بارشیں 

موسم کی انگڑائی ، بارشیں ہی بارشیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی

 آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار/ شدید موسلادھاربارش کا امکان ہے  ۔ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی /جنوبی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے  ۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد44، چلاس ، بھکر، بونجی ، نور پور تھل ، لیہ ، نوکنڈی اور دالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ۔ Prob:70% ہے 

  صوبہ  خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے  ۔تا ہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،چارسدہ اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے 

 صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے  تا ہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ۔ تاہم ژوب،موسی خیل ، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے 

        کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
انتباہ: 

آج (رات) اور 30 جون کے دوران:* موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات،راولپندی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے 
* موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے 
* آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے 
* خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے