ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر آمد؛مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت

وزیر اعظم کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر آمد؛مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے 

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،دونوں راہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال  ہوا، وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کے گھر فیض آباد پہنچے
چوہدری نثار طویل عرصے سے پارٹی سے ناراض ہیں،مریم نواز شریف کو پارٹی میں سینئر عہدہ دینے کے فیصلے پر وہ ناراض ہوگئے تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت  ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر  چوہدری نثار کی عیادت کی۔وزیر اعظم نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا،  وزیر اعظم نے چوہدری نثار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ چوہدری نثار نے کہا نہیں نہیں میاں صاحب ۔بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔وزیر اعظم نے کہا اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دے دی۔چودھری نثار علی خان نے صحت ٹھیک ہونے اور رفقا سے مشاورت کا موقف اختیار کیا،
چودھری نثارعلی خان نے اپنی رہائشگاہ آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی آٹھ برس میں دوسری ملاقات ہوئی ، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس سات سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان کے درمیان گزشتہ برس  6 ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر  تعزیت کے لیے گئے تھے