ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد 

ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

  انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

 آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی۔

  انہوں نے پلیئرز اینڈ سپورٹس سٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی۔

 آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔