ویب ڈیسک:غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ اور شمالی غزہ میں رہائشی عمارت پر بمباری کی ہے،اسرائیلی فوج نے امداد لینے آئے فلسطینیوں پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے۔
عرب میڈیا کے مطابق رہائشی عمارت اور کیمپ پر کی جانیوالی بمباری کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 20 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ حکام کے مطابق غذائی قلت سے اب تک 66 بچے شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب امدادی آٹے کے تھیلوں میں Oxycodone نامی منشیاتی گولیوں کی موجودگی کے انکشاف پر غزہ کے حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔