ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل
کیپشن: murder
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سانگھڑ  میں کھپرو حرجماعت کی معزز شخصیت جی ڈی اے کے رہنما حاجی خدابخش درس اپنی زرعی زمین پر جاتے ہوئے اپنے گارڈ کے ہمراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق واقعہ کاہی تھانے کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب حاجی خدابخش درس اپنے گارڈ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے خدابخش درس اور ان کے گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے ، دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ ہسپتال کھپرو منتقل کی گئی۔

واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں حرجماعت کے معززین کے ساتھ اہل علاقہ پہنچ گئے ساتھ ہی کھپرو شہر بھی بند کردیا گیا، پولیس کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، علاقے میں حالات کشیدہ ہیں بھاری تعداد میں ضلع بھر کی پولیس کو کھپرو پہنچنے کا حکم جاری کیا گیا ہے،دوسری جانب ایم این اے شازیہ عطا مری نے اس واقعہ کی مذمت بھی کی ہے ۔ 

خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔