روایت برقرار، میٹرک، انٹرمیڈیٹ کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

Lahore board paper out displeasuer letter issue to controllor
کیپشن: paper out
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کی تصدیق، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر کنٹرولر ایگزمینیشن عرفان احمد کو ڈسپلیئر لیٹر جاری کردیا۔

 لاہور بورڈ کے تحت میٹرک عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرچہ آوٹ ہونے کے معاملہ کی انکوائری مکمل کرلی۔انکوائری میں دو مضامین کے سوالیہ پرچے واٹس اپ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر کنٹرولر ایگزمینیشن عرفان احمد کو ڈسپلیئر لیٹر جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی مطابق کمیسٹری کا پرچہ دوبارہ لینے کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

کنٹرولر امتحانات عرفان احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کوئی ڈسپلیئر لیٹر جاری نہیں کیا گیا،مجھے ابھی تک کوئی ڈسپلیئر لیٹر موصول نہیں ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer