اداکارہ کبریٰ خان کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں

Kubra Khan is a brilliant Pakistani actress
کیپشن: Kubra Khan pic's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم'لندن نہیں جاؤں گا' کی پرموشن میں ان دنوں لندن میں مصروف ہیں،اداکارہ کی سوشل میڈیا پرکچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن پر صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کےمطابق 'سنگ ماہ' کی معروف اداکارہ کبریٰ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم' لندن نہیں جاؤں گا' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ مختلف جگہوں کا دورہ بھی کرچکی ہیں جبکہ کئی ٹی وی چینلز نے انہیں انٹرویو کے لئے بھی مدعو کیا۔

حال ہی میں مقبولیت حاصل کرنے والے ڈرامے' صنف آہن' میں اداکارہ نے ماجبین کا کردار اداکیا، اس ڈرامے کی خاص بات یہ تھی کہ پاک فوج پر مبنی تھا،ڈرامے میں دکھایا گیا کہ کبریٰ خان  ایک ضدی لڑکی ہے جو صرف زندگی کا سکون جانتی ہے لیکن پی ایم اے میں منتخب ہونے کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ اس کا رویہ، پسند و ناپسند، سب کچھ  تبدیل ہوگیا۔

اداکارہ کبریٰ خان پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے کیونکہ نئی فلم"لندن نہیں جاؤں گا" میں اداکار ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ شامل ہیں، اداکارہ کبریٰ کی کچھ تصاویروائرل ہوئی ہیں جس میں ان کے ہمراہ لندن کی سڑکوں سے واسع چوہدری اور ہمایوں سعید ہیں جبکہ ایک تصویر میں مہوش حیات بھی ہیں۔اداکاہ کی تصاویر منظر عام پر سوشل میڈیا صارفین خاموش نہ رہے اور دل کھول کر تنقید کی۔

اداکارہ نے عوام کو ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا، ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پیلے رنگ کی پھولوں والی میکسی پہنےہوئے ہیں جو ان پر بہت خوبصورت لگ رہی ہے لیکن عوام کی جانب سے اس کو نامناسب قرار دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer