ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا 

Maulana Abdul Khabir Azad
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں  کراچی میں ہوگا۔چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

مولانا محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران شریک ہوں گے ۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہو نگے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید البقر10 جولائی بروز اتوار  کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔