'ارطغرل غازی' کی حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

'ارطغرل غازی' کی حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)) پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل' ارطغرل غاز ی'نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں،  پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سطان جن کا اصل نام  اسراء بلجیک نے کہا کہ وہ   پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو ترکی میں نہ ہوسکی، پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں،  پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے اعلان پر میری حیرت اور  فخر کی ملی جلی کیفیات تھیں۔

اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو یادگار اعلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ اعلان سامنے آیا  کہ ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے گا تو اُس وقت مجھے بہت حیرت بھی ہوئی تھی اور فخر بھی محسوس ہوا تھا۔انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔

اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ  پاکستان میں 'ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کی اہم وجہ  ہمارے سب کے جذبات اور احساسات ایک جیسے ہیں، ہم اسلامی تاریخ جاننا چاہتے ہیں۔‘اپنے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے بارے بات کرتے کہا کہ ’جب مجھے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں اس کشمکش میں مبتلا ہوگئی کہ کیا میں تاریخ کے اس کردار کے ساتھ انصاف کرپاؤں گی؟

اسراء نے سیریز میں اپنے پسندیدہ سین یا مناظر کے حوالے سے بتایا کہ ’جب حلیمہ اپنے شوہر ارطغرل کو اپنے دوسرے بچے ساؤچی کی خوشخبری دیتی ہے اور جب ارطغرل اپنے دشمنوں سے لڑتا ہے تو یہ والے سین میرے لئے ناقابلِ فراموش ہیں۔

پاکستان آنے کی متعدد بار خواہش کا اظہار کرنے والی اسراء نے ایک بار پھر ناصرف اسی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد اپنے کیمرے کے ساتھ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے بابو سر ٹاپ، آزاد کشمیر اور دیوسائی میں تصویر کشی کرنے اور اپنی ڈاکیومینٹری کے لیے یہاں آئیں گی۔ پاکستانی مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انہیں جلد جھیل سیف الملوک اور وادی ہنزہ میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer