پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے،چاروں دہشتگرد بھی مارے گئے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت  7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور ابتدائی طور پر 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے  کراچی سٹاک ایکسچینج  پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، قائد حزب اختلاف نےدہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت چار سکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ  دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہیں اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ قائد حزب اختلاف نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ملک دشمن طاقتیں ایک نئے انداز سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،انہوں نےصورتحال پرقابو پانےاور حملہ آوروں کو ہلاک کرنے پر سندھ رینجرز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شر پسند عنصر ایک بار پھرپاکستان کو دہشتگردی، فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ میں جھونکنا چاہتےہیں،پاکستانی عوام،حکومت اور افواجِ پاکستان کےشانہ بشانہ ایسے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer