اہم میچ کے ہیرو بابر اعظم کوان کے کلب کا انوکھا خراج تحسین

اہم میچ کے ہیرو بابر اعظم کوان کے کلب کا انوکھا خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کے ہیرو بابر اعظم کوان کے کلب کا انوکھا خراج تحسین، کلب کی ٹریننگ شرٹس پر بابر اعظم کی تصاویر پرنٹ کرا لیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے اہم معرکے میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے ہیرو بابر اعظم کی عمدہ بلے بازی کی ہر طرف دھوم ہے، بابراعظم کی کلب یوسلم کرکٹ کلب نےانوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ یوسلم کرکٹ کلب نے اپنی ٹریننگ شرٹس پر بابر اعظم کی تصاویر پرنٹ کرا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا، کلب میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں بابراعظم کے کلب کا حصہ ہونے پر خوشی ہے۔

بابر کے دوست ساتھی کرکٹر عثمان قادر اور محسن کا کہنا تھا کہ بابر نے اپنی کارکردگی سےخود کو ورلڈ کلاس کھلاڑی ثابت کیا ہے، بابر اعظم کے دوستوں اور ساتھی کرکٹرز کو یقین ہے کہ بابر جیت کےتسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔     

Shazia Bashir

Content Writer