ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں محمد عرفان بسرہ کو ایڈیشنل رجسٹرار ریسرچ اینڈ لائبریری سروسز تعینات کر دیا گیا ۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عرفان بسرہ کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی حیثیت سے محمد عرفان بسرہ لاہور ہائیکورٹ میں قانونی تحقیق، عدالتی ریسرچ، لائبریری سروسز کی نگرانی، جدید قانونی مواد کی دستیابی اور عدالتی نظام میں تحقیقی معاونت سے متعلق امور کی دیکھ بھال کریں گے۔قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تقرری لاہور ہائیکورٹ کے ریسرچ اور لائبریری ونگ کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔جس سے ججز، جوڈیشل افسران اور وکلا کو جدید قانونی تحقیق اور معیاری لائبریری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔