ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے تیسرے روز بھی معمول کی عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں۔ تعطیلاتی روسٹر کے مطابق بدھ کے روز صرف تین ججز ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت عالیہ لاہور میں 29 جولائی۔ کے روز مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں۔ تعطیلاتی روسٹر کے تحت ایک ڈویژن بنچ بھی تشکیل دیا گیا ہے، جو جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ تعطیلاتی روسٹر کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران صرف مخصوص اور ضروری نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے جا رہے ہیں، جبکہ دیگر مقدمات کی باقاعدہ سماعت عدالتوں کے معمول کے مطابق تعطیلات کے اختتام کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔
عدالتی تعطیلات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے کی آمد بھی معمول کے مقابلے میں محدود رہی۔ عدالت کے مختلف برانچوں میں بھی معمول سے کم سرگرمی دیکھنے میں آئی، جبکہ صرف ضروری مقدمات سے متعلق فریقین اور وکلاء عدالت پہنچے۔تعطیلات کے دوران جاری خصوصی روسٹر کا مقصد ہنگامی اور فوری نوعیت کے مقدمات کی بروقت سماعت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عوام کو فوری قانونی ریلیف کی فراہمی کا عمل متاثر نہ ہو۔
Stay tuned with 24 News HD Android App