ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ٹاؤن: فٹ بال میچ کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

مسلم ٹاؤن: فٹ بال میچ کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: مسلم ٹاؤن میں فٹ بال میچ کے دوران 19 سالہ نوجوان ریان یعقوب کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریان یعقوب کو فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق قانون کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔