ویب ڈیسک: گزشتہ رات یوکرین پر کیے گئے روسی حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8 فضائی حملے کیے جس دوران جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے۔
یوکرینی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 20افراد ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں بھی روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔