میو ہسپتال کی ریویمپنگ: کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں سیکرٹری فنانس کیلئے بریفنگ

Mayo Hospital revamping briefing for secretary finance, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: میو ہسپتال کی ری ویمپنگ کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس  وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل ن لی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس کا مقصد وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر میو ہسپتال کی مرمت اور بحالی تھا۔اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر میو ہسپتال کی مرمت اور بحالی اور جاری کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا

کے ای کےپرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قاسم امین، میو ہسپتال سے محمد امین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شہزاد زبیر، فرینڈز آف میو ہسپتال سے عثمان تارڑ اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایمرجنسی، او پی ڈی، کیفے ٹیریا اور ریڈنگ روم کی ری ویمپنگ کے لیے مجوزہ کام پر بریفنگ دی گئی۔

  محکمہ صحت کو ایم اینڈ آر گرانٹ سے فنڈز پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔ سیکرٹری فنانس 

سیکرٹری فنانس نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی، آوٹ ڈور بلاک، کیفے ٹیریا/ کے ای ایم یو ریڈنگ روم میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

فناس سیکرٹری نے میو ہسپتال کے پرانے بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور آئی ڈی اے پی اور سی اینڈ ڈبلیو ٹیم کو جلد از جلد تکمیل کے لئے احکامات جاری کئے۔ 

 سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل اور ان کی ٹیم نے میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور اور نئے بنائے گئے چلڈرن ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔