مری روڈ اور راولپنڈی پرپلازوں میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: مری روڈ پر رابی سینٹر اور گلف سینٹر میں آگ لگ گئی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے آگ پر قابوپالیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے مری روڈ اور راولپنڈی پر آگ سے متاثرہ ہونے والے پلازوں کا معائنہ کیا، انہوں نے جاری ریسکیو آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ آگ رابی سنٹر، گلف سنٹر اور چائنہ سنٹر پلازوں میں لگی۔ 

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں پلازوں کا تفصیلی معائنہ کریں تاکہ دوبارہ آگ کے بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔ پولیس تاجروں کے ساتھ انکے بقیہ سامان کو محفوظ بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے۔ فوری کاروائی پر ریسکیو 1122 کا عملہ تعریف کا مستحق ہے۔

ترجمان ریسکیو  کا کہنا ہےکہ پلازوں میں دوسری اور تیسری منزل پر 25 دکانوں میں آگ لگی۔ دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا، جاںبحق 15 سالہ نوجوان کی شناخت منیب کے نام سے کی گئی، نوجوان پیشے کے اعتبار سے درزی تھا،دکان میں سوتے ہوئے دم گھٹنے سے جاںبحق ہوا۔ 

ریسکیو 1122 ٹیم کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ کی بظاہر وجہ شاٹ سرکٹ ہے، آگ پر قابو پانے کے بعد پلازوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔