ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا اور فوری طور پر رسیکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔