لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان اہم معاہدہ ہوگیا

لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان اہم معاہدہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت آئندہ چند سالوں کے لیے زمبابوے کرکٹ کا نیا مرکز قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور ہوگا۔ 

اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر حال ہی میں زمبابوے میں منعقدہ کامیاب پلیئرز ڈیویلمپنٹ پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 باصلاحیت کھلاڑی ستمبر میں لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں مکمل تربیت حاصل کریں گے۔

اس معاہدے کے تحت زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمنز کرکٹ اسکواڈ بھی آئندہ ماہ لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ بالترتیب دورہ بنگلا دیش اور دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ 
معاہدے کی تیسری شق کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرارے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام کیا جارہا ہے، جہاں کھلاڑیوں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ لاہور قلندرز  زمبابوے میں ٹیپ بال کرکٹ کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کرے گا۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈربن قلندرز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ انہیں زمبابوے کرکٹ کے ساتھ اس تاریخی معاہدے پر دستخط کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ زمبابوے کرکٹ کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عاطف رانا نے کہا کہ پلیئرز ڈیویلمپنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے تحت ہرارے، بلاوئیو اور کیو کیو میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، اب ان کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کرنا زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کی ذمہ داری ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر