دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ،عدالت سے اہم خبر آگئی

Dua And Zaheer Ahmed
کیپشن: Dua And Zaheer Ahmed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ظہیر  احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر عدالت نے  آئی جی سندھ اور  پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کر دیے۔

ظہیر احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت  نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔درخواست گزار کے مطابق دعا زہرا نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ انہیں اغوا نہیں کیاگیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

پولیس کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی نے ظہیر احمد کےخلاف اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرا رکھا ہے۔