پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے اضافہ؟

Petroleum Product price
کیپشن: Petroleum Product price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ اگست میں عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست 2022 سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس ( پیٹرول) کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23روپے فی لیٹر متوقع ہے۔