ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

 ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ریلوے کا ریلوے سٹیشنز کی حالت زار ٹھیک کرنے کے لیےانٹرن شپ پروگرام لانے کا فیصلہ،ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنز پر انتظامی امور میں معاونت کے لیے 32 انٹرنی بھرتی کیے جائیں گئے۔
  تفصیلات کے مطابق  پاکستان ریلوے کا ریلوے سٹیشنزکی حالت زار ٹھیک کرنے کے لیےانٹرن شپ پروگرام لانے کا فیصلہ ، ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنز پر انتظامی امور میں معاونت کے لیے 32 انٹرنی بھرتی کیے جائیں گئے۔ انٹرنی لاہور، ملتان، راولپنڈی، روہڑی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور وزارت ریلوے کے لیے رکھیں جائیں گئے۔انٹرنی مارننگ اور ایوننگ شفٹ کے لیے رکھے جائیں گئے،۔ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوان انٹرن شپ کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

درخواست کنندگان کے لیے عمر کی حد 25سال  رکھی  گئی ہے، انٹرن شپ پر بھرتی نوجوان ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کی رہنمائی، ریلوے امیج میں بہتری، مسافروں کے مسائل کے حل کے لیے  فرائض سرانجام دیں گے