کنویں کی کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی نیلم دریافت

کنویں کی کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی نیلم دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران نیلم پتھر کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق   سری لنکا   میں جواہرات کے ایک تاجر نے بتایا کہ یہ پتھر اس وقت مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے گھر کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے۔ماہرین کے مطابق  یہ  پتھر، جو ہلکے نیلے رنگ کا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت لگ بھگ 10 کروڑ ڈالر (16 ارب 16 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ہوگی۔  بیضوی پتھر کا کل وزن 500 کلوگرام سے زائد ہے جس پر لگ بھگ 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر  ہیں۔

جوہری ماہرین نے اسے ’قسمت والا نیلم‘ کا نام دیا ہے جس پر لگے جواہر کی رنگت ہلکی نیلی ہے۔ مذکورہ جوہری، جن کی تیسری نسل پتھروں کے کاروبار سے منسلک ہے، انہوں نے یہ قیمتی پتھر ملنے کے فوراً بعد ہی حکام کو آگاہ کر دیا تھا لیکن اس پر سے مٹی صاف کرنے اور اس سے دوسری کثافتیں صاف کرنے میں ایک سال سے زیادہ عرصہ لگا کیونکہ اس کے بعد ہی اس کا تجزیہ کیا جاسکتا تھا۔

رتنا پورا کو سری لنکا کے جواہرات کے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔یاد رہے  کہ ماضی میں بھی اس شہر سے بہت سے نادر جواہرات دریافت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ برس سری لنکا نے قیمتی جواہرات، ہیروں اور زیورات کی برآمد سے تقریبا 50 کروڑ ڈالر کمائے تھے۔