ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے،دوسری طرف  پنجاب حکومت کا مارچ 2022ء میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے،عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، اور پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھی، جو تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا مارچ 2022ء میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کےحوالے سے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا،اس حوالے سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا تمام ہوم ورک بھی مکمل کر لیاگیا ہے، محکمہ بلدیات نےحد بندی رولز اور بلدیاتی رولز تیار کر لئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر پر چار ارب روپے لاگت آئے گی، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر اتفاق بھی ہو گیا ہے،الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے گا، موجودہ بلدیاتی اداروں کا عرصہ دسمبر 2021 میں مکمل ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer