ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ایل ڈی اے افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے سات افسران کے تبادلے کردیئے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد حمید کا ریکارڈ سفٹنگ سے ریونیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد کبیر کا ریکوری سے ریکارڈ سفٹنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمر کبیر، عمرظہیر کا ریکارڈ سفٹنگ، کمپیوٹر آفیسر مجاہد حمید، عقیل اکرام اور فیصل سلیم کا ریکارڈ سفٹنگ جبکہ شعبان عمر کا تبادلہ ایونیو ون میں کردیا گیا۔

ادھر جعلی کاغذوں اور بوگھس فائلوں پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا سکینڈل سامنے آنے پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ ون نے بلاک این جوہر ٹاؤن میں ایک ایک کنال کے اٹھارہ پلاٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ بلاک پی جوہر ٹاؤن میں سات مرلے کا ایک پلاٹ منسوخ کردیا گیا۔ پلاٹ نمبر 41 اے، بی، سی، 42 این بلاک منسوخ کردیا گیا۔

اسی طرح 317، 321، 324، 322، 339 اے، 341، 342، 340 اور 348 بلاک این کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون معظم رشید کا کہنا ہے کہ پلاٹ جعلی کاغذات تیار کرکے الاٹ کرائے گئے۔ پلاٹوں کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کرلیا گیا۔