میرا کے بعد عمر اکمل کی انگریزی کے چرچے

میرا کے بعد عمر اکمل کی انگریزی کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرکٹر عمر اکمل بھی میرا کی طرح غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل میڈیا سے گفتگو میں غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل وکلا کو وکیلز کہتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ فکسنگ اسکینڈل عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنایا، عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی۔ عمر اکمل میڈیا سے گفتگو میں غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل وکلا کو وکیلز کہتے رہے۔

فیصلے کے بعد  عمر اکمل  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس کے بعد گلابی انگریزی بولتے ہوئے عمر اکمل  نے کہا کہ میں اپنے وکیلز کا بہت شکریہ ادا کرتا وں کہ انہوں نے میرا کیس لیا اور میری سزا کم کرائی۔

عمر اکمل   کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی پابندی سے مطمئن نہیں ہوں، اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وکلا اور فیملی کی مشاورت سے کروں گا کہ مزید سزا کیسے کم کرائی جاسکی ہے، ایسے ہی کیسز میں دیگر کرکٹرز کو بہت کم سزائیں دی گئیں۔

یاد رہے کہ   کرکٹ فکسنگ اسکینڈل  عمر اکمل کیس پر محفوظ  فیصلہ سنا دیا گیا،  عمر اکمل کیس کا  فیصلہ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے سنایا، میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف  عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی گئی اور  عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی ہے۔ ایڈجیوڈیکٹرجسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی ہے، فیصلے کے بعد  عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری اپیل کو تسلیم کیا، ہمارا موقف تھا کہ سزا زیادہ دی گئی، ہمارے خیال میں اس کیس میں زیادہ پابندی لگائی گئی، کسی اور فورم پر جانے کے حوالے میں  فیصلہ بعد میں کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer