ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور بیٹوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

 شہباز شریف اور بیٹوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 3 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف، ا ن کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق میاں محمد شہباز شریف اور ان کے بچوں پر معلوم آمدن سے 7328 ملین زائد کے اثاثے بنانے کا الزام ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق وزیراعظم و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان عباسی اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس کی منظوری دی گئی جب کہ سابق چیئرمین سوئی سدرن بورڈ شیخ عمران الحق کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں بدعنوانی پردفترخارجہ کے افسران کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی، نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جکارتہ میں سفیر مصطفیٰ انور حسین نے عمارت غیر شفاف طریقے سے بیچی اور یہ عمارت 2001 اور 2002 کے دروان فروخت کی گئی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پہلے ہی مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں جب کہ حمزہ شہباز بھی اس وقت جیل میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer