ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے عدالت کا بڑا فیصلہ

انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے عدالت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ایک اور ای کورٹ بنانے کا فیصلہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چکوال میں کل ای کورٹ کا افتتاح ہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال شاذب سعید لاہور ہائیکورٹ پہنچے، انہوں نے چکوال میں ای کورٹ کے افتتاح بارے تبادلہ خیال کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید کا کہنا تھا کہ وکلاء، سائلین اور دیگر کی سہولت کے لیے ای کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ای عدالت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ ہونگے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژن کے وکلاء بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دے سکیں گے، ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے جوڈیشل افسروں سے ماہانہ اجلاس بھی کیا کریں گے۔ سیشن پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے تربیتی کورسز سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے استفادہ کیا جائے گا۔