موسلادھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا

موسلادھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موسلادھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں، گلیاں، چوک اور چوراہے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔

دن کا آغاز ہوتے ہی جل تھل ایک ہوگیا، اور بادل ایسے برسے کہ ہر شے دھول کر رہ گئی، شہر میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 55 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ بارشی پانی اورنالے کی صفائی نہ ہونے سے شنگھائی روڈ ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگا، کنٹونمنٹ بورڈ اور نشتر زون انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا رہا۔

دوسری جانب نالے کے اطراف پانی جمع ہونے سے روڈ پر موجود مارکیٹیں شدید متاثر رہی، بادامی باغ میں قائم شہر کی بڑی سبزی منڈی گندگی کی آماجگاہ بن گئی، بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سبزی منڈی ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد مارکیٹ کی متعدد دکانیں پانی میں ڈوبی رہتی ہیں، جبکہ سبزی منڈی کی مسجد بھی پانی میں ڈوبی ہونے کے باوجود انتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer